فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) انجمن فلاح مسلم رجسٹرڈفیصل آباداور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے سموگ آگاہی سیمینارکا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن حاجی عبدالرشیدنے کہا کہ رہائشی علاقوں میں موجود فیکٹریاں،ڈائینگ بلیچنگ یونٹس میں استعمال شدہ ٹائروں اورگندے پلاسٹک کو جلانے سے سموگ بڑھ رہی ہے ۔مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسریوسی ڈی پراجیکٹ نمبر2 کاشف نثار نے کہا کہ سموگ کے دنوں میں گھروں کے کمروں کو کھلا رکھیں، درختوں پر اور صحن میں پانی کا چھڑکاؤ کریں ،آنکھوں اور چہرے کو مکمل طور پرڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کھلی جگہ کاانتخاب کریں۔