فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) معمولی مقدمات میں ملزمان کے گھروں پر دھاوا بو لنے والی پولیس 2 درجن کے قریب مقد مات میں ملوث سابق صو بائی ،وفاقی وزرا سمیت گیارہ سو کے قریب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کو ضلع بھر کے تھانہ جات میں مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والی مقامی قیادت، سابق وزراء ، ارکان اسمبلی وکارکنوں کے خلاف 21 مقد مات درج کئے گئے تھے ، جن میں تھانہ سمن آ باد میں سابق صو بائی وزیر را نا ثناء اﷲ خان سمیت161 ملزم ، تھانہ بٹا لہ کالونی میں خلیل طا ہر سندھو سمیت 65 ملزم ، تھانہ غلام آ باد میں سابق رکن صو بائی اسمبلی ملک نواز اور انکے پچاس ساتھی ، تھانہ سر گودھا روڈ میں سابق وزیر خزانہ را نا افضل سمیت 143 ملزم، اسی تھانہ میں مہر حامد رشید اور انکے 166 ساتھی،تھانہ منصور آ باد میں فقیر ڈو گر سمیت 200 ملزم ، اسی تھانہ میں عبدالمنان ،را نا علی عباس خان سمیت139 ملزم، تھانہ چک جھمرہ میں اسرار منے خان سمیت14 ملزم ، اسی تھانہ میں آزاد علی تبسم سمیت23 ملزمان ،تھانہ ساہیا نوالہ میں میاں عبد المنان سمیت148 ملزمان ،تھانہ ٹھیکر یوالہ میں میاں اجمل آ صف سمیت 161 ملزمان ، تھانہ صدر جڑا نوالہ میں اکبر علی سمیت 141ملزمان ، تھانہ کو توالی میں اسرار احمد منے خان سمیت 28 ملزمان ، تھانہ بٹا لہ کالونی میں شیخ اعجاز سمیت 62 ملزمان کے خلاف الیکشن کے ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،شہریوں کو محبوس بنانے ،کار سر کار میں مداخلت ، امن و امان خراب کر نے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا ، لیکن ان جرائم کا ارتکاب کر نے والے سابق وزراء ، ارکان اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر نے کی جرات نہ کی ، نامزد ملزم آزاد گھوم رہے ہیں ۔ کارروائی نہ ہوسکی