فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈ اکو ہلاک ،2 ساتھی فرار ہو گئے ،پولیس مقابلہ کے دوران فا ئرنگ سے چار شہری بھی زخمی ہو ئے ،مقابلہ میں ہلاک ڈاکوئوں سے حساس ادارے کی وردیاں ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآ مد ہواہے ۔سیف آ باد کا رہائشی پہلوان نامی شہری نجی بنک سے نصف لاکھ کی رقم نکلوانے کے بعد نکلا تو اسی دوران تعاقب کرنیوالے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پررقم چھین لی ۔ شہری کی ہنگامی کال کے بعد بوہڑ چوک گندا کھوہ کے نواح میں ڈولفن فورس کے جوانوں حسین شاہ ، زوہیب طاہر ، رفیع اﷲ اور نعیم مسیح کو دیکھکر موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل مخالف سمت کو بھگا لی اور تعاقب پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔اس دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 4 شہری رفیق ،احسان ،غلام سرور اور خالدہ پرویززخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او بٹالہ کالونی انسپکٹر ظفر اقبال اور پولیس فری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 ڈاکوزخمی ہوکر گرپڑے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال لیجاتے دم توڑ گیا۔دونوں ہلاک شدہ ڈاکوؤں کے قبضہ سے حساس ادارے کی جیکٹ ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور لوٹی جا نے والی رقم اور موٹرسائیکل برآ مد ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ۔ادھر بٹالہ کالونی مقابلہ میں مارے ڈاکوئوں کی شناخت ہو گئی ہے دونوں لاہور کے رہائشی ہیں اور انکے خلاف مجموعی طور پر لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی ، را ہزنی ، را بری ، چوری ، نیت ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے 39 مقد مات درج ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مارا جا نیوالاعبدالرزاق غازی آ باد لاہور کا رہائشی ہے ۔اسکا ساتھی جنید بادامی باغ لاہور کا رہائشی ہے اور اسکے خلاف10 مقد مات درج ہیں۔ مقابلہ میں2 ڈکیتوں کی ہلاکت کے بعد شہریوں کی طرف سے پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ہے ،پنجاب پولیس ،ڈولفن فورس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔آئی جی پنجاب نے پو لیس مقابلہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ۔پنجا ب پو لیس کے سربراہ شعیب دستگیر کے حکم نامہ میں سی پی او محمد سہیل چو ہدری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پولیس مقابلہ کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ فوری بھجوائیں۔