لاہور، پشاور (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی فورس نے فیصل آباد میں خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عارف، سعود الرحمٰن، اکمل اور محمد ارشاد شامل ہیں جنہیں خفیہ اطلاع پر ستیانہ روڈ سے گرفتار کیا گیا چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ جن کے قبضہ سے بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے گرفتار دہشت گرد فیصل آباد میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے ۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے سکیم چوک میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد سے دستی بم برآمد کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔