فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) بینائی سے محروم خاتون کو نابینا افراد کی تقریب میں لیجا نے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو نابینا ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کا جسمانی ریمانڈ حا صل کر لیا ۔ شاد مان ٹاؤن کے رہائشی شکیل کی نابینا اہلیہ کو نابینا افراد کے حوالے سے تقریب میں لیجا نے کے بہا نے اسد عمران اور اسکے ساتھی یاسین نے ایک مکان میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں اسکے گھر چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے ، متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتی کے متعلق شوہر کو بتایا ۔جسکی مدعیت میں ملت ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔