لاہور(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے سامنیشکایات کے انبارلگادیئے ،ذرائع کے مطابق ممبران قومی اسمبلی کی شکایات پروزیراعظم نے سخت اظہاربرہمی کیا اورکہاجوبھی ترقیاتی اورانتظامی معاملات ہیں ان کوفوری حل کیاجائے ،وزیراعظم نے کہامجھے پتہ ہے پولیس،پٹوارکلچرمیں کرپشن ہورہی ہے ،بیوروکریسی اورپولیس کااجلاس بلایاہے انہیں کہتاہوں کہ معاملات کودرست کریں ۔ ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ ہمارے ضلع میں ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیزکھل کرکرپشن کررہے ہیں،ہمارے ضلع کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھاگیا،متعلقہ عہدیداروں سے پوچھیں ہمارے حلقوں کوفنڈزکیوں نہیں دیتے ؟بیوروکریسی حکومت کاساتھ نہیں دیتی،ہرجگہ مسائل ہی مسائل ہیں،نوٹس لیاجائے ،ارکان اسمبلی نے اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آٹے اورچینی کی مہنگے داموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ ہفتے فیصل آبادجانے اورمعاملات میں بہتری لانے کی ہدایت کردی۔