فیصل آباد/لاہور(سپیشل رپورٹر) نوجوان نے بیوی سے جھگڑے کے بعد دل برداشتہ ہوکر زہرکھا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا ، چنیوٹ کے علاقہ بخاریاں کے رہائشی 23 سالہ اطہر کی چندماہ قبل شادی ہوئی تھی گھر میں اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز اہلیہ سے جھگڑے کے بعد اطہر نے دل برداشتہ ہوکر کیمیکل پی لیا ،متوفی کو الائیڈ ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ادھر گرین ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نئی نویلی دلہن عائشہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔