فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) نہم کے امتحانات میں پرچوں میں نمبرز دینے میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے 24سو سے زائد طالب علم کے والدین اور اساتذہ نے رزلٹ سے مطمئن نہیں اور انہوں نے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں جمع کر ائی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن کے ایک لاکھ 69ہزار304،امیدواروں نے نہم کلاس کے امتحانات میں شرکت کی ہے جن میں سے 92ہزار578طالب علم کامیاب ہوئے تھے جبکہ 76ہزار726بچے فیل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں پرچوں کی ری چیکنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ابتدائی طور پر ری چیک ہونیوالوں پیپرز میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک پیپر کے دو،دو،تین ،تین سوالات کو چیک کیا گیا اور نہ ہی ان کے نمبرز دئیے گئے ہیں۔