فیصل آباد/لاہور (خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر) سمن آ باد میں 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا نے وا لے قاتل کو حکام نے لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا ہے ، ملزم اطہر رزاق چند روز قبل ہی جدہ سے چھٹیوں پر پاکستان آ یا تھا اور دو روز قبل ملزم نے اپنے ہی محلہ کی رہائشی بچی فضانور کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتے ہو ئے قتل کر دیا تھا ، لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ہو نے والے ملزم کو پولیس کی خصوصی ٹیم فیصل آباد واپس لے آئی ۔دریں اثنا کمسن بچی کا باپ کویت سے واپس گھر پہنچ گیا ، اکلوتی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جا نے پر باپ اشرف شدت غم سے نڈھال نظر آ یا ، جبکہ رشتہ دار اسکو دلاسہ دیتے رہے ، مقتولہ کا باپ گھر میں موجود اپنی بیٹی کی تصاویر ، کھلونوں کو چو متے ہو ئے اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے دھاڑیں مار مار کر روتا رہا ، مقتولہ کے باپ کی آ مد کے موقعہ پر ورثاکی طرف سے دو بارہ احتجاج کئے جا نے کے خدشہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو علاقہ میں تعینات کیا گیا تھا ۔فیصل آ باد نوابانوالہ سے اغوا کئے جانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بن کر قتل کی جا نے والی سات سالہ معصوم کلی فضائنور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائکے حوالے کر دیا گیا ، کمسن کلی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جا نے کے واقعہ پر اہل علاقہ نے پولیس کی روایتی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا ، ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے اٹھائے ہو ئے سینکڑوں شہریوں نے امیدواروں کی طرف سے نصب کی جا نے والی فلیکسز، بینرز وغیرہ کی توڑ پھوڑ کی ، جبکہ مشتعل مظا ہرین اس موقع پر زبردستی دکانیں بھی بند کراتے رہے ، مشتعل مظاہرین نے سٹیشن ہا ؤس سمن آ باد انسپکٹر حماد اختر کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے فوری معطلی کا مطا لبہ کیا ہے ، موقعہ پر آ نے والے ٹاؤن ایس پی ڈاکٹر فہد مختار نے مذاکرات کے بعد مظا ہرین کو منتشر کیا ، دوسری طرف ، مقتولہ فضا نور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فضا نور کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔دریں اثنانگران وزیر اعلی نے نوٹس لیتے ہو ئے سٹی پولیس آ فیسر سے 48 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔