فیصل آباد(میاں شفیق سے ) وفاقی کابینہ میں فیصل آباد سے ایک وفاقی وزیر اور 3وزرائے مملکت لئے جانے کاامکان ہے ۔ ٹیکسٹائل کی وزارت فیصل آباد کو مل سکتی ہے جس کے لیے سب سے فیورٹ شیخ خرم ہیں ، فرخ حبیب، فیض اﷲ کموکا اور راجہ ریاض کے ناموں میں سے ایک نام شارٹ لسٹ ہوگا، جبکہ دیہی حلقوں میں سے نواب شیروسیر کا نام زیر غور ہے ، پی ٹی آئی میں شمولیت کی صورت میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ایم این اے عاصم نذیر کو بھی اکاموڈیٹ کیا جا سکتا ہے ، کابینہ میں شمولیت کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے دوڑ دھوپ شروع کردی ، راجہ ریاض احمد اور نواب شیروسیر پارٹی رہنماء شاہ محمود قریشی کی لابی میں شامل ہیں جبکہ فیض اﷲ کموکا جہانگیر ترین کے قریب تصور کیے جاتے ہیں۔