فیصل آباد(نیوز رپورٹر) فیسکو انتظامیہ نے چیف آفس میں فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ کھلاڑیوں کے لئے پویلین بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔ 38 لاکھ 90 ہزارروپے کی لاگت سے فیسکوچیف آفس میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیسکو چیف آفس کے فٹ بال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے لئے پارکنگ لاٹ ، واش رومز ، ڈریسنگ رومز ودیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیسکو کرکٹ ٹورنا منٹ کے دوران فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کھلاڑیوں کے لئے پویلین نہ ہونے پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے پویلین بنانے کا اعلان کیا تھا۔