فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی فیصل آباد میں انوکھی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ لیگی امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ووٹرز کا دل لبھانے کے لیے رقاصہ بلا لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی دس میں سے 6 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کافی مضبوط ہے ۔ لیگی رہنما ووٹرز کو لبھانے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کررہے ہیں۔ ن لیگ نے ایک انتخابی مہم میں اخلاقیات کو پیچھے چھوڑ دیا اور ووٹرز کو ترغیب دلانے اور اکٹھا کرنے کیلئے رقاصہ کو بلالیا۔