فیصل آباد(سٹی رپورٹر) روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد کے نیوز ایڈیٹر مسعود اختر کے بڑے بھائی، مولانا غلام رسول سمندری والے کے صاحبزادے مولانا مقبول احمد سرور جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد چوہڑ ماجرہ والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و رسم قل آج صبح8جامع مسجد نوازپارک گلی نمبر6میں ادا کی جائیگی ۔ سپردخاک