فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکٹ کمیٹی میں تین ممبران صوبائی اسمبلی کو شامل کیاگیا ہے ۔2کا تعلق فیصل آباد جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون ممبرصوبائی اسمبلی بھی سینڈیکٹ کمیٹی کی ممبر ہیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کمیٹی میں ممبرصوبائی اسمبلی عادل گجر ،میاں خیال کاسترو اور مومنہ وحید کو شامل کیا ۔