فیصل آباد، لاہور ( خصوصی رپورٹر، سپیشل رپورٹر ) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خا تمہ کر لیا ، بق غلام آ باد میں بشیر کے بیٹے احسان نے گھریلو جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ، ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ باغبانپورہ لاہور میں 18 سالہ لڑکی نے مبینہ طورپرزندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے زہریلی چیز نگل لی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، سمیرا کو رات گئے ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے بتایا اس کی طبیعت زہریلی چیز کھانے سے خراب ہوئی۔