فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) نشاط آ باد میں گھر کی دیوار پر فلیکس لگا نے کے جھگڑے پر ملزموں نے گھر میں گھس کر گولیاں ما ر کر تحریک انصاف کی خاتون سمیت 2 کارکنوں کو زخمی کر دیا ، ہسپتال میں دونوں کی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ 70 ج ب منصوراں میں تحریک انصاف کے شاہد کا عام انتخابات سے قبل بھی فلیکس لگا نے کے تنازع پر مسلم لیگ نواز کے حما یتیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا ، جس کے دوران دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے سات افراد زخمی ہو گئے تھے ۔گذشتہ روز مسلح ملزموں نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر شاہد اور رضیہ کو زخمی کر دیا ، ہسپتال میں دونوں زخمیوں کی جان بچا نے کی کوشش کیجا رہی ہے ، جبکہ ملزم فرار ہو گئے ہیں۔