فیصل آباد(ذیشان خان ) فیصل آباد میں تاجر کے بنک اکاؤنٹ ہیک کرکے ایک ہی رات میں 5لاکھ5ہزار روپے نکال لئے گئے ۔ انٹرنیٹ بنکنگ کے ذریعے کارروائی 3گھنٹے میں مکمل کی گئی ۔حیرت انگیز طورپر اکاؤنٹ سے رقم ایک دن کی مقرر ہ حد سے بھی زیادہ ٹرانسفرکی گئی ۔ بینک کی برانچ انتظامیہ نے متاثر تاجرکو تسلیاں دے کر باقی کی رقم کی حفاظت کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ذرائع کے مطابق کوتوالی روڈ پر واقع نجی بینک سے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال کے اکاؤنٹ سے پہلے رات کو11:58پر 84 ہزار،پھر12:47پر اڑھائی لاکھ اورپھر2:29پراڑھائی لاکھروپے ایک انٹرنیشنل بنک کے اکاؤنٹ جبکہ 3بجے 5 ہزار روپے اسی بنک کے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے ۔