فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے سیر سپاٹے ۔ عمر اکمل گھر پر کھانے کی اجازت لیکر مقامی ریسٹورنٹ پہنچ گئے ۔ قومی کھلاڑی کو دیکھ کر لڑکیاں ان کے گرد جمع ہوگئیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں۔ عمر اکمل نے سکیورٹی افسر سے رشتہ دار کے گھر کھانے پرجانے کی اجازت لی تھی تاہم ڈنر پر جانے کا بہانہ بنا کرریسٹورینٹ پہنچ گئے ۔