فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں بھیڑ کے باعث دم گھٹنے سے ایک کا رکن جاں بحق ہو گیاہے ۔گزشتہ روز آ باد ی وزیر خان والی میں کنونشن جاری تھا کہ بھیڑ کے باعث جڑانوالہ کا نعیم دم گھٹنے سے بیہوش ہو گیا، اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔