فیصل آباد(راناافتخارخاں) فیصل آباد کے 11ارکان قومی اسمبلی بھی اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے میں پیش پیش ہیں۔ ن لیگ کے رانا ثناء اﷲ خاں واحد ایم این اے ہیں جو اب تک کسی اجلاس سے غیر حاضر نہیں ہوئے ۔ چوہدری عاصم نذیر حلف لینے ، سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے علاوہ صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے ۔وہ 33میں سے 29 اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ن لیگ کی عائشہ رجب بلوچ ن ، شہباز بابر گجر اور راجہ ریاض احمد 10،رضا نصراﷲ گھمن 9 ، بزرگ پارلیمینٹرین نواب شیر وسیر 7، شیخ خرم شہباز 6 ، فیض اﷲ کموکا اور علی گوہر بلوچ بھی 5، 5 بار اجلاس سے غائب رہے ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں فرخ حبیب صرف 3اجلاسوں میں غیرحاضر رہے ۔