فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما کی ہوائی فائرنگ کا معاملہ سامنے آنے پرسی پی او نے کارروائی کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عدنان شاکر کی طرف سے ہوائی فائرنگ کر نے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں فا ئرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے ، دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عدنان شاکر نے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ لائسنسی اسلحہ کے ساتھ کی اور لائسنسی اسلحہ کی چیکنگ کیلئے ہوائی فائرنگ کر نا اسکا قانونی حق ہے ۔