فیصل آباد ،ساہیانوالہ(خصوصی رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز) فیصل آبادکے علاقہ ساہیانوالہ میں فیکٹری میں کام کر نے کے دوران چینی باشندے نے والدین کے اکلوتے بیٹے مزدور کو آگ کی بھٹی دھکا دیدیا،18سالہ شہروز کو جھلسی ہو ئی حا لت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے شہروزکے بیان پر چینی شہری کنگ بوڈنگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔