فیصل آباد ( 92 نیوزرپورٹ) فیصل آبادمیں بارالیکشن کے دوران کلاکی اندھادھند فائرنگ، قانون کے رکھوالوں نے قانون کا خوب مذاق اڑایا اور جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، فیصل آباد کا حساس ترین علاقہ ایک گھنٹے تک گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونجتا رہا،ڈسٹرکٹ بار کے انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کی دیر تھی کہ فیصل آباد ضلع کچہری کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تین تھانوں کی پولیس بار میں تعینات تھی لیکن ایسے جیسے بے بس اور لاچار ،قانون دان دھجیاں بکھیرتے اور قانون کے رکھوالے منہ تکتے رہے ۔