لاہور (شوبزڈیسک )پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کامیڈی اداکاری کو مشکل ترین قرار دے دیا۔ فیصل قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اماں کی سفارش کے بغیر فلم انڈسٹری میں آئے کیونکہ وہ ہمیشہ یہ بات کرتے ہیں کہ جب کسی سپر سٹار کا بیٹا یا بیٹی شوبز انڈسٹری میں آتے ہیں تو انہیں حقیقت میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہے وہ منور ظریف جیسا فنکار ہی کیوں نہ ہو۔