لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار فیصل قریشی کا نیا ڈرامہ سیریل ’’فتور‘‘ تیارجس کو آج نشر کیا جائیگا۔عبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی قسمت اور محبت کی ایک اور کہانی لے کر آرہے ہیں جس میں انڈسٹری کے نامورفنکار حصہ لے رہے ہیںجبکہ حبا بخاری، فیصل قریشی، کرن حق اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی بلندیوں کو چھولے گا۔