فیصل آباد(سپیشل رپورٹ)فیصل آباد کی ریلوے کالونی میں ن لیگی وائس چیئرمین نے مکان پر قبضے کی کوشش میں ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان گلی میں خواتین کو گھسیٹے اور ٹھوکریں مارتے رہے ۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق لیگی وائس چیئرمین ملک عرفان نے 50 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ مکان پر قبضے کے لیے دھاوا بولا اورپولیس کی موجودگی میں مزاحمت پرخواتین پربدترین تشد کیا۔ 5روز قبل پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج میڈیا پر نشر ہوئی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور مقدمے میں شامل 27 مرد اور 6 خواتین کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عرفان نے 11 مئی تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ، دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔