فیصل آباد،امین پور بنگلہ،لودھراں، لاہور، اوکاڑہ، کھڈیاں خاص ، (خصوصی رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) موٹر وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ کے دوران ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل گئے جبکہ 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیاے جس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے ۔ حادثہ کے دوران جاں بحق ہو نیوالوں میں بھائیوں کی جوڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ لودھراں میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطا بق شیخو پورہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے وا لا خاندان شور کوٹ میں فو تگی پر جا رہا تھا کہ اسی دوران تھانہ ساندل بار کے علاقہ ’’ایم فور چنن کے ‘‘ کے نواح میں مسافر ویگن کا ریڈی ایٹر گرم ہو نے کی وجہ سے لیک ہو گیا اور مسافر ویگن میں آ گ بھڑک اٹھی جس کے بعد ویگن موٹر وے کی حفاظتی باڑ کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوحقیقی بھائیوں حنیف کے بیٹوں 22 سالہ بلال ،45 سالہ عمران ،انکی 32 سالہ بہن خالدہ کے علاوہ دیگر دو حقیقی بھائیوں ادریس کی سات سالہ بیٹی ابیحہ ، نو سالہ بیٹے کیف اور سفیان کے چھ سالہ بیٹے ابتصام نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمیوں 22 سالہ عبدالقیوم ، دوحقیقی بھائیوں تیرہ سالہ مطیع الر حمٰن ، بارہ سالہ مجیب الرحمٰن ، سات سالہ فقیہہ ، چودہ سالہ سعدیہ ، تیس سالہ سیرت ،پچاس سالہ عبدالرشید ودیگر کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ،لودھراں میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جلال پور روڈ کوٹلہ پل کے قریب پیش آیا، اس کے علاوہ دیگر ٹریفک حادثوں میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ، لاہور میں فیروزوالہ کے علاقہ رچنا ٹائون میں تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ شاہد کو کچل کر مار ڈالا۔ اوکاڑہ میں چک نمبر54/2Lکے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ وسیم سرور کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا جبکہ اسکی اہلیہ شکیلہ بی بی زخمی ہو گئی، کھڈیا ں خاص میں پیال کلاں کے رہائشی 14 سالہ فرزند علی کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی نے روند کر مار ڈالا۔