لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کے بیٹے فیصل منشاء کو پولیس اور ایل ڈی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو جائیداد کے ملکیتی دستاویزات اور سول کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے فیصل منشاء کی درخواست پر سماعت کی ۔