اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ صرف درخواست پر کیس کیسے چلائیں؟ شواہد دیں۔فیصل واڈا کے خلاف متعلقہ ریکارڈ نہ ملا تو کیس نہیں چل سکتا۔درخواست گزار پہلے ہمیں مطمئن کریں پھر کیس چلے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 5رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف کے مقدمات کو یکجا کردیا۔درخواست گزار نے کہاکہ امریکی سفارتخانہ سے رابطہ کیا جواب نہیں آیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ کیس اب بھی ابتدائی سماعت کے مرحلہ میں ہے ۔آپ کچھ مواد دیں تو آگے کیس چلائیں۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پنجاب کو نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی۔دریں اثناالیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف اکبر ایس بابر کی دو نئی درخواستوں پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ اکبر ایس بابر کے معاون وکیل نے کیس میں التوا مانگ لیا۔