فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے گذشتہ روز جنرل بس سٹینڈ میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیرانتظام چلنے والی ’’پناہ گاہ‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں کھانے ، صفائی اور مسافروں و بے گھر افراد کو دی جانے والی رہائشی سہولیات کو سراہا۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ اس پناہ گاہ کے قیام کے لئے اور روزانہ کے اخراجات مدینہ فاؤنڈیشن برداشت کررہی ہے ۔ جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا اور اسے اب تک بننے والی سب سے بہتری اور سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ قرار دیا تھا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے وہاں موجود لوگوں سے گفتگو بھی کی اور مدینہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین میاں محمد حنیف کی اس سماجی خدمت کے جذبہ کی تعریف کی۔