فیصل آباد(جنرل رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان میو کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ستیانہ روڈ کریم ٹاؤن میں چھاپہ مار کر سرکاری ادویات فروخت کرنے والے ملزم عثمان شیخ کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی ہیں۔ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ٹیلرز کے سٹیکر لگا کر جعلی سازی کرنے والے ناصر اقبال کو نشاط آباد کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ سب انسپکٹر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ بھلوال میں چھاپہ مار کر جعلی کتابیں شائع کرنے والے بہار مصطفی، محمد عامر اور کامروان کو گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ مشہور کمپنی کی کاپی کرکے میٹر باڈی، گیس کٹ اور چین کٹ فروخت کرنے والے شہزاد، عمران، رضوان، نوید کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو پکڑ کر حوالات بند کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔