لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے ہلاکت خیز فیصلے نے میگھن مارکل اور ہیری کو شاہی خاندان سے علیحدگی پر اکسایا، میگھن مارکل اور ہیری کے شاہی خاندان سے علیحدگی کے فیصلہ سے شاہی خاندان کو شدید غصہ، مایوسی اور پریشانی ہوئی ۔ مارکل اور ہیری نے بتایا انہوں نے کئی ماہ اپنے زندگی تبدیل کرنے والے فیصلے کے متعلق سوچ بچار کی، اس فیصلہ کے آنے سے ملکہ، شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کوبڑا دھچکا لگا۔ مارکل اور ہیری کو شاہی خاندان کے متعدد فیصلوں سے اس اقدام پر مجبور کیا۔ ان میں سے ملکہ کا یہ فیصلہ بھی تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دونوں اپنے مستقبل کے نئے کاروباری منصوبوں میں ’’شاہی’’ کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے ۔ اس کا معنی یہ بھی تھا کہ انہیں اپنا سسیکس رائل اکاؤنٹ اور ویب سائٹ بھی چھوڑنا ہوگی۔ شاہی صحافی او مڈ سکوبی اور کیرولن ڈیورنڈ نے اپنی نئی کتاب ’’فائنڈنگ فریڈم‘‘ میں لکھا کہ ہیری اور میگھن کے قریبی ذرائع اس بات کو مانتے ہیں کہ ایسے طریقوں نے گھریلو حالات اور خاندان میں برے اردادوں کو پیدا کیا اور ہیری اور میگھن اس منصوبے تک پہنچ گئے جہاں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کو ویسا گزاریں گے جیسا وہ چاہتے ہیں۔