لاہور(کلچرل رپورٹر)چوتھا فیض انٹرنیشنل فیسٹیول آج سے شروع ہوگا جس میں ادب ، شاعری، فلم، میوزک، تھیٹر، ثقافت کے حوالے سے مختلف نشستیں منعقد کی جائے گی جس میں ملک سمیت غیر ملکی افراد بھی شرکت کرینگے ۔ فیض میلے کی منعقدہ نشست کیفی اور فیض میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر بھی حصہ لیں گے ۔ بھارتی وفد آج صبح واہگہ بارڈر کے ذریعے گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے۔ جسکے بعد وہ فیسٹیول میں’کیفی اور فیض‘ کے عنوا ن سے ہونے والے مباحثے میں شرکت کریں گے ۔فیسٹیول16سے 18نومبر تک جاری رہے گا۔