پیرس (سپورٹس ڈیسک)یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ مائیکل پلاٹینی کو فرانسیسی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان سے قطر کو فٹبال عالمی کپ ٹورنا منٹ کی میزبانی دینے کے عمل میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فرانسیسی پراسیکیوٹر اور تفتیش کار قطر کو 2022ء میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنا منٹ کی میزبانی دینے کے عمل میں رشوت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔