لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیم آرمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سبزہ زار ایف سی نے شہباز ایف سی کو ہر کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون لاہور کے میدان پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سبزہ زار ایف سی نے شہباز ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے شکست دی۔ سبزہ زار ایف سی کی جانب سے اشفاق، نعمان، اعجاز، فریاد اور قاسم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔فیم فٹ بال کلب کے صدر عارف ضیاء کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج لمز ایف سی اور پبلیکن ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔