لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" کے 13ویں ٹاکرے میں پبلیکن ایف سی وائٹ نے جبار فرینڈز ایف سی کو دلچسپ مقابلے میں ایک دو سے پچھاڑ دیا۔ پبلیکن وائٹ کو میچ کے 14ویں منٹ میں ذوہیب کے گول کی بدولت برتری ملی جسے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی بلال نے گول کرکے دوگنا کردیا۔بعد ازاںجبارفرینڈزایک گول کرسکی۔ دوگول کے خسارے کے باوجود جبار فرینڈز ایف سی نے ہمت نہ ہاری اور ڈیفنڈرعمیر کے گول کی بدولت 49ویں منٹ میں پبلیکن ایف سی کی برتری کم کردی تاہم میچ کے اختتام تک جبار فرینڈز کو مزید کامیابی نہ مل سکی۔