لاہور(کلچرل رپورٹر) فیشن برائیڈل کٹیور ویک آج سے لاہور میں سجے گا ۔ میڈیا کے مطابق ماڈلزو اداکار لاہور پہنچ گئے ہیں اور ڈیزائنز، میک اپ آرٹسٹ اور کوریوگرافر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ملک کے 29نامور اور اْبھرتے ہوئے ڈیزائنرز اپنے نئے انتخابات پیش کریں گے اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے نام بشمول صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین کے علاوہ کئی دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے ۔اس سا ل پی ایچ بی سی ڈبلیو میں نیلوفر شاہد‘ فہد حسین‘ ماریہ بی ‘ عظمی بابر ‘ مہدی‘ شمشہ ہاشوانی ‘منیب نواز ‘ ہنی وقار‘ عائشہ عمران ‘ المیرہ‘ کرن چودھری‘ عائشہ فرید‘ احسن منیز وئیر‘ شنیئر‘ عمران راجپوت اور ذکی مینز ویئراپنے ‘ اپنے مجموعے پیش کریں گے ۔