اسلام آباد(وقائع نگار )نیپرا نے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مدمیں اکتوبرکیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 41 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں درخواست کی سماعت ہوئی ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مؤقف اپنایا کہ اکتوبر میں 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روپے 12 کروڑ روپے رہی۔41پیسے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔