اسلام آباد (وقائع نگار) بجلی کی خرید اور تقسیم کے ادارے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی گارنٹی لمیٹڈنے رواں سال ستمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ستمبر میں فرنس آئل سے 81 کروڑ72 لاکھ40 ہزاریونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا نے درخواست کی سماعت کیلئے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔