لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی، سر بھی مونڈ دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پنجاب سوسائٹی کے رہائشی ساجد کو اپنی بیوی چھ بچوں کی ماں پر محلہ دار سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، ساجد نے بیوی کی ناک کاٹی، سر کے بال کاٹ دئیے اور فرار ہوگیا، میاں بیوی میں متعدد مرتبہ جھگڑا ہو چکا تھا، بیوی کا الزام ہے کہ اس کا خاوند نشئی ہے اور بے بنیاد الزام تراشی کرتا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔