لاہور، بورے والا (سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر) لاہور فیکٹر ایریا میں ملزم نے لڑائی جھگڑے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، چونگی امرسدھو کے قریب ہمایوں نے ساتھی ورکر خاتون نازیہ پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ خاتون کا چہرہ ، بازواور جسم کے دیگر اعضا جھلس گئے ، پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہربوٹا مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، نازیہ بی بی والٹن کنٹونمنٹ بورڈ مین بطور سینٹری ورکر کام کرتی ہے ، پولیس نے ہمایوں کو گرفتار کرلیا، نازیہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کہا لڑائی جھگڑا کرنے پر تیزاب پھینکا ، پولیس کا کہنا ہے خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ بورے والا میں زمین تنازع پر مخالفین نے نوجوان پر تیزاب پھینک کر بری طرح زخمی کردیا، نوجوان اور اس کے چچا کو کلہاڑیوں سے شدید زخمی کردیا، 5 روز گزرنے کے بعد بھی پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ، لواحقین نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کردیا، نواحی گاؤں 333 ای بی کے مشاہد نے بتایا کہ 5روز قبل وہ اپنے چچا محمد رمضان رقبہ پر گیا تو مشتاق نے میرے جسم پر تیزاب پھینک دیا، مشتاق سمیت 10 افراد نے کلہاڑیوں سے ہم پر حملہ کردیا، ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔