اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے تیسرے ا یتھنو سپورٹ فورم میں شرکت کی۔ایونٹ میں 49 ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے ۔سپورٹس اور یوتھ کے دس وزرانے حصہ لیا۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایونٹ میں شریک وزراء کو شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ترک وزیر کھیل سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔