لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 83 رنز سے شکست دے دی۔ سندھ اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔کے آر ایل سٹیڈیم میں 216 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر اسد آفریدی نے 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سدرن پنجاب اورناردرن کے درمیان ڈرنگ سٹیڈیم بہالپور میں کھیلا گیا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔