لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچ میں نیشنل سٹیڈیم میں سندھ اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز 20 وکٹیں گرگئیں، پہلے روز سنٹرل پنجاب کی پانچ وکٹیں گری تھیں، دوسرے روز سنٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 96 رنز بنائے تھے ۔ قبل ازیں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں وقاص مقصود کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فاسٹ بولر وقاص مقصود نے 25 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 276رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے خلاف 96 رنز کی برتری حاصل کی۔ خیبر پختونخواہ نے بلوچستان کے خلاف میچ میں دوسرے ہی روز اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے ۔ دوسرے روزخیبر پختونخواہ نے 3 وکٹوں پر دوسری اننگز میں 98 رنز بنائے تھے ۔