سرینگر (این این آئی، آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کردیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مجاہدین اور قابض فورسز کے مابین تصادم میں ایک فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہواتھا جبکہ ایک ایس پی او زخمی ہوگیا تھا۔اطلاعات کے مطابق 16 گھنٹوں بعد تصادم دوبارہ شروع ہوا توقابض فورسز نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔رپورٹس کے مطابق پیرا کمانڈو زکی مزید نفری بھی بلائی گئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے عوام کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس افسران نے بتایا کہ ڈرون کا استعمال انتظامیہ کو بہتر نگرانی میں معاونت کریگا ۔