فیصل آباد(نیوزرپورٹر)قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر ریلوے حکام نے کراچی سے ٹریکر لگی کنٹینر فریٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ۔25دسمبر کو کراچی سے ا پ کنٹری کے لئے چلائی جانے والی فریٹ ٹرین کے ذریعے ملک بھر میں سامان پہنچایا جائے گا ، جبکہ تین ماہ کے دوران مزید چار فریٹ کنٹینر ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ٹریکر سسٹم سے موبائل فون پرٹرینوں کی لوکیشن اوراس کے اگلے سٹیشن پر پہنچنے کا وقت بھی معلوم ہوسکے گا ۔