لاہور (سپورٹس ڈیسک) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں عمران خالد کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت ایس این جی پی ایل نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 28 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، لاہور بلیوز کی ٹیم دوسری اننگز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عمران خالد نے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ حسن قدیر 38، عرفان حیدر 21 اور کپتان سعد نسیم 13 رنز بنا کر چلتے بنے ، محمد عمران اور محمد موسیٰ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔