فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان فروغ نعت اکیڈمی کے صدر میاں شوکت علی قادری نے کہاہے کہ جب تک قادیانی آئین کے مطابق اپنا اسٹیٹس قبول نہیں کرتے ، معاشرہ انہیں قبول نہیں کرے گا ۔ قادیانی دنیا بھر میں خو د کو مسلمان ظاہر کر کے اسلام کی روشن تعلیمات کو دھندلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اس لیے دنیا کے سامنے ان کا اصل چہرہ پیش کرنا ضروری ہے ۔ جب تک حکومت ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی ، لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے رہیں گے ۔