اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا۔انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر این اے 262 کوئٹہ میں الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری کو اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی سپیکرشپ سے فارغ ہونا پڑا تھا۔