گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)قاسم منیر احمد سندھو کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر انڈسٹری مقررکردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر چیمبر آف کامرس حاجی عاصم انیس و دیگر عہدیداروں نے قاسم منیر احمد سندھو کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر انڈسٹری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔قاسم منیر احمد سندھو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے چیمبر کی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کریں گے ۔کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے چیمبر کے کردار کو موثر بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ انشاء اﷲ پوری لگن اور محنت سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے ۔اس موقع پر وقاص افضل،عمر سلیم و دیگر بھی موجود تھے ۔